10 اکتوبر 2011 - 20:30

چین ۔۔۔۔۔ وال سٹریٹ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں اور احتجاج کے سلسلے نے امریکہ کی معاشی بدحالی کو بے نقاب کر دیا ہے.

ابنا: چین کے اخبار کے مطابق 17 ستمبر سے نیو یارک کی وال سٹریٹ میں جاری احتجاج اور مظاہروں نے اب امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں کا رخ کر لیا ہے.چینی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں معاشی بدحالی کے باعث مظاہرے اس کیلئے واضع پیغام ہیں.اخبار لکھتا ہے کہ اس قسم کے عوامی مظاہرے اگر کسی اور ملک میں درپیش ہوں تو امریکہ کی جانب سے اس ملک کی حکومت کو تبدیل کرنے کے مطالبات شروع ہو جاتے ہیں.اخبار کا کہنا ہے مظاہروں سے یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ دنیا کی واحد سپر پاور کہلانے والے امریکہ کو اپنی بنیادی مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے............/169