ابنا: عراق کے ممتاز عالم دین اورصدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے تربیت کے لئے امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی پارٹی عراق میں امریکی فوجیوں کی ہرعنوان سے موجودگی کی مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں امریکی فوجیوں، امریکی کمپنیوں ،امریکی امداد ،امریکی سفارتخانہ اورہر عنوان سے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کا مخالف ہوں۔ مقتدی صدر نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ اگر میری انگلی بھی امریکی ہوگی تو میں اسے بھی کاٹ کر پھینک دونگا۔ واضح رہے کہ امریکہ عراقی فوجیوں کی تربیت کے بہانے اپنے فوجیوں کو 2011ء کے بعد بھی عراق میں رکھنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271202
عراق کے ممتاز عالم دین اورصدر گروہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عراق میں ہرعنوان سے امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالف ہے۔