9 اکتوبر 2011 - 20:30

صوماليہ ميں سرکاري فوج اور الشباب گروہ کے چھاپہ ماروں کے درميان گھمسان کي جھڑپيں ہوئي ہيں-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق صوماليہ کي سرکاري فوج نے افريقي يونين کي فوج کي مدد سے موغاديشو کے شمال ميں الشباب کے ٹھکانوں پر وسيع حملے کيے ہيں جس کے بعد فريقين کے درميان زبردست جھڑپيں ہوئي ہيں-ان علاقوں سے عام شہري بڑي تعداد ميں محفوظ مقامات کي جانب بھاگ رہے ہيں کيونکہ افريقي يونين کي فوج نے پورے علاقے پر بھاري ہتھياروں سے فائرنگ شروع کر دي ہے

ابھي تک ان جھڑپوں ميں مرنے اور زخمي ہونے والوں کي تعداد کے بارے ميں کوئي رپورٹ نہيں مل سکي ہے-

الشباب گروہ اور صوماليہ کي سرکاري فوج کے درميان حاليہ کچھ برسوں ميں مسلسل جھڑپيں ہوئي ہيں جن ميں سيکڑوں عام شہري ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہيں -..........

/169