ابنا: پاکستاني ذرائع کے مطابق اپر دير کے باراوال علاقے ميں ايک چيک پوسٹ پر افغانستان سے آنے والے طالبان نے حملہ کيا جس کے بعد پاکستاني سيکورٹي فوجيوں اور طالبان کے درميان جھڑپ ہوئي جس ميں پندرہ طالبان مارے گئے جبکہ ايک پاکستاني فوجي جاں بحق اور کئي ديگر زخمي ہو گئے-
اس رپورٹ کے مطابق طالبان جديد ہتھياروں سے ليس تھے اور انہوں نے فوجيوں کے علاوہ عام شہريوں کو بھي نشانہ بنايا-جون ميں بھي طالبان نے افغانستان کي سرحد پار کر کے باراوال کے علاقے ميں پاکستاني فوج کے اٹھائيس اہلکاروں اور پينتيس عام شہريوں کو ہلاک کر ديا تھا-اسلام آباد نے بارہا افغان حکام اور نيٹو سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ طالبان کے پاکستان ميں داخلے کو روکنے کے ليے موثر کارروائي کرے ــ
.....
/169