ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے وال اسٹریٹ مظاہروں کا تسلسل ہیں اور اب امریکہ کے ایک ہزار شہروں میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں امریکہ کی معروف شخصیتیں جیسے امریکن گرین پارٹی کے سربراہ اور سابق صدارتی نامزد شرکت کررہے ہیں۔ قابل ذکرہے وال اسٹریٹ مظاہرے تقریبا تین ہفتے قبل شروع ہوئے تھے جو اب سارے امریکہ میں پھیل گئے ہیں۔ مظاہرین کا خیال ہے کہ امریکی حکومت کی پالیسیاں سرمایہ داروں کے حق میں ہیں۔ مظاہرین امریکہ کی ڈوبتی ہوئي معیشت، بے روزگاری اور عراق و افغانستان پر امریکہ کی مسلط کی گئي جنگوں کے خلاف بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔........... /169
8 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270801
امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ایک ہزار شہروں تک پھیل گئےہیں اور عوام سرمایہ داری کے خلاف آواز اٹھا رہےہیں۔