ابنا: لندن ... افغان جنگ کے دس سال مکمل ہونے پر لندن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے،انہوں نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پرجاکر یادداشت بھی پیش کی،اس موقع پر جمائما خان کا کہنا تھا کہ اب جب کہ القاعدہ کا سربراہ بھی مارا گیا تو پھر افغان جنگ کیوں جاری ہے،انہوں نے برطانوی حکومت سے فوجوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا،مظاہرے کے منتظمین نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان جنگ کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونیوالے مظاہرے میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔ ............
/169