6 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ نے ہمدان میں علاقائی عوام کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائي عوام امریکہ و اسرائیل سے سخت متنفر ہیں اورامریکہ کو علاقہ سے اپنی بساط لپیٹ لینی چاہیے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ مصطفی محمد نجار نے ہمدان میں ایک فوجی پریڈ کے دوران علاقائی عوام کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائي عوام امریکہ و اسرائیل سے سخت متنفر ہیں اورامریکہ کو علاقہ سے اپنی بساط لپیٹ لینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل پر اسلامی بیداری سے خوف و ہراس طاری ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان کی طاقت عوامی طاقت پر استوار ہے۔ ...........

/169