6 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور…لاہور کے علاقے وفاقی کالونی میں 28 سالہ سوفٹ انجینئر کو چھریوں کے وار اور گولی مار کر قتل کردیا وفاقی کالونی بھٹی اسٹریٹ کے رہائشی 28 سالہ فیصل قریشی گھر میں اکیلے رہتے تھے۔

ابنا: مقتول کے بھائی راشد قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے انکا رابطہ فیصل سے نہیں ہوا تھا جس پر آج جب وہ گھر آئے تو گیٹ پر تالہ لگا ہوا تھا شک پڑنے پر تالہ توڑ کر جب اندر گئے تو فیصل کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق فیصل قریشی پر پہلے چھریوں کے وار کیے گئے اور اسکے بعد گولی ماری گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 
...........

/169