ابنا: مصطفي عبد الجليل نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ ليبيا کي نئي حکومت انتہا پسندي سے پاک حقيقي اسلام کو بنياد قرار دے گي ـ انہوں نے کہا کہ ليبيا کے سامنے بہت مشکل دور ہے اور شہر سرت کي آزادي کے بعد متعدد بنيادي تبديلياں انجام دي جائيں گي ـ
دوسري جانب دار الحکومت طرابلس سے ڈيڑھ سو کليومیٹر جنوب ميں واقع بني وليد شہر ميں انقلابيوں اور قذافي کے حاميوں کے درميان جھڑپيں تيز ہوگئي ہيں ـ انقلابيوں نے تربيت يافتہ افراد کو فوجي مہم کي رہنمائي کے لئے بني وليد بھيجا ہےـ
دريں اثنا بني وليد ميں نيٹو کے طياروں نے قذاقي کے بقيہ ٹھکانوں پر بمباري کي ـ عبوري کونسل کے ترجمان عادل بنيور نے کہا کہ قذافي کا بيٹا سيف الاسلام بني وليد ميں موجود ہےـ ليبيا ميں انقلاب، سترہ فروري سے شروع ہوا اور تيئيس اگست کو انقلابيوں نے طرابلس پر قبضہ کر لياـ ملک کے پچانوے فيصدي حصے پر انقلابيوں کا قبضہ ہےـ-
............
/169