5 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گيلانی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہاکہ اسلام آباد ہرگز کسی ملک کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

ابنا: یوسف رضا گيلانی نے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے سربراہ کے سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ اسلام آباد کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاکستان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کو نقصان پہنچاۓ۔ اسلام آباد نے اس سے پہلے پاکستان کی سرزمیں پر امریکہ کی یکطرفہ فوجی کارروائیوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔ ادھر امریکی فوج کے سابق سربراہ مائکل مولن نے کہا ہے کہ آئي ایس آئي حقانی دہشتگرد گروہ کی حمایت کرتی ہے اور اگر ضروری ہوا تو حقانی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرامریکہ حملے کرے گا۔ پاکستان نے امریکہ کے ان الزامت کو مسترد کیا ہے۔.............. /169