5 اکتوبر 2011 - 20:30

عراق کے جنوبی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ابنا:بصرہ ایئر پورٹ پر امریکی فوجی اڈے پر تین راکٹ گرے ہیں۔ گذشتہ مہینوں میں عراق میں امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر عراق کے سیاسی رہنماوں نے صدر جلال طالبانی کی قیادت میں اجلاس کیاتھا جس میں ایک بار پھر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کرنے کی مخالفت کی گئي۔ادھر عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیشن نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے لئے گيارہ نومبر کی تاریخ معین کی ہے۔ اس وقت عراق میں امریکہ کے پچاس ہزار فوجی موجود ہیں۔امریکہ اور عراق کے سکیورٹی معاہدے کی رو سے امریکہ کو رواں برس کے آخر میں عراق سے نکلنا ہوگا۔ ............/169