5 اکتوبر 2011 - 20:30

شام کے صدر کی مشیر نے امریکہ اور مغربی ممالک کی شام کے خلاف سازشوں اور اقوام متحدہ میں شام کے خلاف امریکہ اور یورپی ممالک کی قراردادکی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی اورامریکی منہ زوری کا دورہ ختم ہوگیا ہے۔

ابنا:  شام کے صدر کی مشیربثنیہ شعبان نے امریکہ اور مغربی ممالک کی شام کے خلاف سازشوں اور اقوام متحدہ میں شام کے خلاف امریکہ اور یورپی ممالک کی قراردادکی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی اورامریکی منہ زوری کا دورہ ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے عوام امریکہ اور یورپی ممالک کی ناکامی پربہت خوشحال ہیں اور چین و روس نے امریکہ اور یورپی ممالک کی قرارداد کو ویٹو کرکے شامی عوام کا ساتھ دیا ہے انھوں نے کہا کہ مستقبل چین و روس کے ہاتھ میں ہوگا اور منہ زور سامراجی طاقتوں کا دور ختم ہوگيا ہے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے دنیا میں ظلم و ستم کو فروغ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، فرانس، برطانیہ کی طرف سے شام کے خلاف سکیورٹی کونسل میں کل مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی جسے روس اور چین نے ویٹو کردیا اور شام کے خلاف امریکہ و یورپی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔........... /169