4 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکہ میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی، نیویارک کی وال سٹریٹ میں سترہ روز سے جاری دھرنے کی وجہ سے اس سڑک نے بحرین کے پرل اسکوائر (میدان شہداء) کی شکل اختیار کر لی.

ابنا: امریکی شہر نیویارک کی وال اسٹریٹ پر بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ عوام کی جانب سے کیے جانے والے زبردست احتجاجی مظاہروں کے سبب ان دنوں نیو یارک کی وال اسٹریٹ نے بحرین کے، پرل اسکوائرکی شکل اختیار کر لی ہے۔ بے روزگاری اور معاشی وسماجی ناانصافی کیخلاف ہونے والے احتجاج کاسلسلہ اب سترہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اگرچہ امریکی میڈیا پر احتجاج مظاہروں کی خبروں کی کوریج بہتر انداز میں نہ ہونے سے بظاہر مظاہرین مایوس لیکن اس کے باوجود پر عزم نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس سیاسی رشوتیں لے رہی ہے اور کارپوریٹ کلچر ان کے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے حالانکہ صرف نیو یارک ہی نہیں امریکہ کے دیگر شہروں سے بھی لوگ بھر پور انداز میں مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں جن میں کالجوں کے طلبہ سر فہرست ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ننانوے فیصد امریکی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں جو معاشی پالیسیوں سے تنگ ہیں۔بدھ کے روز مظاہرین کی بڑی تعداد نے بد روح کے بھیس میں احتجاج میں کیا۔ مظاہرین نقلی ڈالرز دانتوں میں چبا کر کارپوریٹ کلچرکی نشاندہی کررہے ہیں۔.........../169