ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے منگل کي شب ٹي وي پر اپنے خطاب ميں کہا کہ اقوام متحدہ کي تشکيل کا ہدف عالمي مسائل کو منصفانہ طريقے سے حل کرنا اور قوموں کے مفاد ميں عالمي نظام قائم کرنا تھا ليکن نہ صرف يہ کہ يہ مقصد ابھي تک پورا نہيں ہو پايا ہے بلکہ اقوام متحدہ ايک غير موثر ادارے ميں بدل چکا ہے صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے غير موثر ہونے کي ايک وجہ يہ ہے کہ سوويت يونين کے بعد امريکہ نے دعوي کيا کہ ايک ہي عالمي نظام ہے جس کي قيادت اس کے ہاتھوں ميں ہے -صدر مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے ڈھانچے ميں آساني سے اصلاح ممکن نہيں ہے کہا کہ ، دنيا بھر ميں اس برس ، مختلف سياسي اقصادي و علاقائي بحران پيدا ہوئے اور شمالي افريقا ميں مختلف واقعات رونما ہوئے اور ان تبديليوں کے بارے ميں ہمارے پاس بھي کہنے کو بہت کچھ ہے- صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے حقائق کے بارے ميں اقوام متحدہ ميں کچھ سوالات پيش کئے ہيں اور ان سے مطالبہ کيا ہے کہ ہمارے سوالوں کے جواب ديا جائے جو در اصل عالمي رائے عامہ کے سوالات ہيں ............/169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269994
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ايک غير اثر ادارہ بن کر رہ گيا ہے -