2 اکتوبر 2011 - 20:30

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی عوام کے ساتھ ایرانی عوام کی نیکیوں اور احسانات کی طرف اشارہ کہا ہے کہ فلسطینی قوم ہمیشہ ایرانی قوم کی وفادار اور احسان مند رہےگي۔

ابنا: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں پانچویں کانفرنس میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے خطاب پر شکریہ ادا کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ ایرانی عوام کی نیکیوں اور احسانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ فلسطینی قوم ہمیشہ ایرانی قوم کی وفادار اور احسان مند رہےگي۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطین کے بارے میں صحیح اور درست مؤقف اختیار کیا ہے اور ایرانی قوم نے مشکل ترین وقت میں فلسطینی قوم کی بے دریغ حمایت کی ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ،ایرانی قوم اور تمام ان اقوام کی شکرگذار ہے جو فلسطینیوں کا ساتھ دے رہی ہیں اور فلسطینی قوم بھی ان کے ساتھ وفادار رہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی کے سلسلے میں ایران کی کوششیں قابل فخر اور لائق تحسین ہیں اور یہ کوششیں کامیاب ہونگی۔............

/169