ابنا: گنگا رام اسپتال لاہور میں آج صبح سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ خورشید جو ساندہ روڈ کا رہائشی جبکہ دوسرا شخص 23سالہ سلیم جو جی او آر ٹو کا رہائشی تھا۔ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 339اور پنجاب میں 467 نئے مریض سامنے آئے، جس سے لاہور میں مریضوں کی تعداد 11ہزار 243 صوبے میں 12ہزار 846 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ہاتھوں مرنے والوں میں چار عورتوں اور سات بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت 9 افراد شامل ہیں۔ لاہور کے اسپتالوں میں تیز بخار میں مبتلا افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم پچھلے چند روز کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی آئی۔تاہم شہر میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ نے عوام میں ڈینگی کا خوف بڑھا دیا ہے۔
......
/169