29 ستمبر 2011 - 20:30

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔ حقانی گروپ طالبان کا حصہ ہے امریکہ اس گروپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ابنا: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔ حقانی گروپ طالبان کا حصہ ہے امریکہ اس گروپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد لا سکتا ہے،تاہم چین اور روس کے ذریعے ایسی قرار داد کو روکا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی رون حملوں کو روکنا پاکستانی فوج کی ذمہ داری ہے۔...........

/169