29 ستمبر 2011 - 20:30

عراق کے شہر کرکوک میں ایک بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 79 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراق کے شہر کرکوک میں ایک بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 79 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک خود کش بمبار نے کرکوک میں ایک جون بینک کے نزدیک سکیورٹی دستوں کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا۔ الاقضیہ پولیس کےسربراہ سرحد قادر کے مطابق اس حملے میں بینک کے اس شعبہ  سمیت وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے اس حملے میں دومکان اور 18 گاڑياں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ ادھر امریکی فوج نے مزید ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2003 سے لیکر اب تک 4 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔
.............

/169