ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور عربوں نے ان جیلوں میں اپنی ابتر صورتحال میں بہتری لاۓ جانے اور ان میں سے بہت سوں کو کال کوٹھریوں میں قید کۓ جانے کی پالیسی کے خاتمے کے لۓ کل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب قومی اتحاد براۓ آزدی فلسطین سے وابستہ قیدی اسرائیل کے جیل حکام پر دباؤ ڈالنے اور فلسطینی قیدیوں کو قید تنہائی سے نکالنے کے لۓ تین دنوں سے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ فلسطین کے دوسرے قیدیوں نے بھی قومی اتحاد براۓ آزدی فلسطین سے وابستہ قیدیوں کے مطالبات کی حمایت کے لۓ کل سے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔........... /169
28 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 268641
صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں نے آج مسلسل دوسرے دن بھوک ہڑتال کی۔