28 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستان کی امن و سلامتی کو ایران کے لئے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک میں پائدار امن کے ذریعہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں انھوں نے اسلام آباد ايئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن و سلامتی ایران کے لئے بہت ہی اہم ہے اور علاقائی ممالک میں پائدار امن کے ذریعہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ہلال احمر کے سربراہ بھی موجود ہیں جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ایرانی حکومت اور ایرانی قوم ،پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کے لئے ہر لحاظ سے پاکستانی حکومت اور عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے کچھ مشترکہ دشمن ہیں جو علاقہ میں بد امنی پھیلاکر اس علاقہ میں اقتصادی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایرانی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر ملک ہیں جن کے درمیان دیرینہ روابط ہیں اور ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔........... /169