ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق مشرقي افغانستان ميں ہونے والے ايک بم دھماکے ميں تين غير ملکي فوجي ہلاک ہو گئے- اسي طرح سے جنوبي افغانستان ميں کيے گئے ايک حملے ميں ايک غير ملکي فوجي اور وردک صوبے ميں ايک کارروائي کے دوران ايک ديگر غيرملکي فوجي مارا گيا.
اس رپورٹ کے مطابق رواں سال ميں تين سو تيس سے زائد غير ملکي فوجي افغانستان ميں مارے جا چکے ہيں جن ميں اکثريت امريکي فوجيوں کي ہے. واضح رہے کہ ڈيڑھ لاکھ سے زائد غير ملکي فوجي سنہ دو ہزار ايک سے افغانستان ميں امن و امان قائم کرنے کے بہانے موجود ہيں تاہم اس ملک ميں بدامني بڑھتي ہي جا رہي ہے اور ہر روز طالبان يا غير ملکي فوجيوں کے ہاتھوں عام شہري مارے جاتے ہيں.............
/169