ابنا: رائٹر نيوز ايجنسي کو انٹرويو ديتے ہوئے پاکستان کے وزيراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امريکي وزير خارجہ کو مطلع کرديا ہے کہ ايسا کوئي بھي اقدام پاکستان کے قابل قبول نہيں ہوگا- پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ ہم ايک خودمختار ملک ہيں اور وہ يعني امريکہ کيسے ہمارے ملک ميں کاروائي کرسکتا ہے- پاکستان کے وزير اعظم نے ان الزامات کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا کہ افغانستان ميں ہونے والے تشدد کے واقعات ميں اسلام آباد ملوث ہے- وزيراعظم گيلاني نے ہندوستان کے ساتھ جوہري معاہدہ کرنے اور پاکستان کي توانائي کي ضروريات کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے وائٹ ہاوس پر کڑي نکتہ چيني کي-ادھر امريکہ نے ايک بار پھر پاکستان سے کہا ہے کہ وہ حقاني گروپ کے ساتھ ہر قسم کے رابطے ختم کردے-
امريکہ کا يہ مطالبہ ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب اس معاملے پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درميان کشيدگي ميں پہلے ہي اضافہ ہوچکا ہے- واشنگٹن ميں امريکي صدر کے ترجمان جي کارني نے کہا ہے کہ ہم نے اپني بات صاف صاف بيان کردي ہے اور کابل کے امريکي سفارت خانے اور افغانستان ميں غير ملکي فوج کے حملوں ميں حقاني گروپ کو ذمہ دار سمجھا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو تدابير اختيار کرتے ہوئے حقاني نيٹ ورک کے ساتھ ہر قسم کے رابطے ختم کردينا چاہيں.
...........
/169