27 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلي علاقے ميں امريکا کے ڈرون حملے ميں مزيد چار افراد مارے گئے ہيں.

ابنا: پاکستان کے آے آر وائي ٹيلي ويژن چينل کے مطابق امريکا کے ڈرون طياروں کے حملے ميں جو منگل اور بدھ کي درمياني رات جنوبي وزيرستان کے ورسک علاقے ميں انجام پائے دو ميزائيل فائر کئے گئے جس ميں چار افراد مارے گئے-

واضح رہے کہ امريکا کے ڈرون طيارے القاعدہ اور طالبان کا صفايا کرنے کے بہانے پاکستان کے قبائلي علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہيں جن ميں زيادہ تر عام شہري مارے جاتے ہيں پاکستان ميں امريکا کي اس طرح کي جارحيت کو لے کر سبھي حلقوں ميں شديد غم وغصہ پايا جاتا ہے............

/169