27 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کےآخری دن آج بڑی تعداد میں دو سو کلو میٹر تک مار کرنے والا قادر نامی کروز میزائل،سپاہ پاسنداران انقلاب اسلامی کے حوالے کیاجارہاہے۔

ابنا: یہ میزائل وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی کی موجود گي میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کئے جائیں گے۔قادر میزائل تقریبا" دو سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور جنگي بحری جہازوں، کشتیوں اورساحلی دشمنوں کو بھی نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس میزائل کی خصوصیات میں اس کے ہلکے ہونے اور بالکل صحیح کام کرنے کے علاوہ کم بلندی پر پرواز کرنا اور ہدف کو مکمل طور پر تباہ کرنا بھی شامل ہے۔یہ میزائل ساحل اور بوٹ سے فائر کیا جاسکتا ہے اور ایران کی سمندری حدود کا اس میزائل سے لیس ہونا ایران کی ارضی سالمیت کے دفاع ، قومی اقتدار اور تحفظ کے سلسلے میں نہایت مؤثر قدم ہے۔ ............

/169