ابنا: اطلاعات کے مطابق نبیل العربی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں علی عبداللہ صالح سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے اقتدار سے ہٹ جائيں۔نبیل العربی نے یمنی گروپوں سے بھی کہا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں۔واضح ر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے بحران یمن کے حل کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں علی عبداللہ صالح کے نائب عبد ربہ منصور کو اقتدار کی پر امن منتقلی اور اس کے بعد انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی گئي ہے۔ ...........
/169