ابنا: حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آفاق احمد کی رہائی امن و امان کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے لہٰذا انہیں ایک ماہ کیلئے مزیدملیر جیل میں زیر حراست رکھا جائے۔ دریں اثناء ملیر جیل پہنچنے والے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے حکومت سندھ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا ہے جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔ ...........
/169