26 ستمبر 2011 - 20:30

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام " عالم اسلام کی بیداری اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینارآج منعقد ہو گا.

ابنا: عالم اسلام میں اٹھنے والی عوامی بیداری کی لہراور عرب ممالک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آج یعنی 27 ستمبر بروز منگل شام پانچ بجے اسلام آباد ہوٹل میں " عالم اسلام کی بیداری اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیاجا رہا ہے ، جس میں نمائندہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای برائے جنوبی ایشیا آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات خطاب کریں گی.

...........

/169