ابنا: افغان پارلیمنٹ نے آج کھلے اجلاس میں پاکستان سے افغانستان کی سرزمیں پر راکٹ حملوں کو عالمی قوانین اور اچھی ہمسائگي کے اصولوں کے منافی قراردیا۔ افغان پارلمنٹ نے راکٹ حملوں کے خاتمے اور افغانستان کی قومی حاکمیت کے احترام پر زور دیا۔ افغان پارلیمنٹ میں دفاعی کمیشن کے سربراہ نے حکومت کابل سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو سفارتی طریقے سےحل کرے۔ انہوں نے افغان فوج سے بھی کہا کہ اپنی سرزمین اور ملک کی ارضی سالمیت کا دفاع کریں۔ ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغانستان پر راکٹ حملوں کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور یہ حملے بند ہونے چاہیں۔ قابل ذکر ہے گذشتہ چار روز سے تین سو راکٹ افغانستان کے کنر صوبے میں آکر گرے ہیں۔...........
/169