ابنا: پولیس،ایف سی اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کاگشت جاری ہے تاہم کسی علاقے میں ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس مطابق شہر کے مختلف علاقوں ،بائی پاس ،ہزارہ گنجی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 15 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مبینہ طور پر مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ان افراد کو مزید تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف اطلاعات پرچھاپوں کے دوران ڈھائی سوسے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیاہے، پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ .........
/169