ابنا: یہ بات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پورٹ ٹرسٹ میں تین برتھوں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان برتھوں کی تعمیر کا کام 2008 میں کوریا کے تعاون سے شروع کیا گیاتھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بین الاقوامی طرز پر بنانا ناگزیر ہے۔ نئی برتھوں کی تعمیر سے بحری راستوں سے آنے والے سامان کی ترسیل آسان ہوگی ملک کی تمام بندرگاہوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کارگو ولیج کا قیام بڑا منصوبہ ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تعلقات متاثر ہوں ، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے بغیر نہیں رہ سکتے ، بہتر ہے غلط فہمیوں کو جنم نہ دیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں امریکا سے متعلق تحفظات کو ختم کیا جاسکے۔ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں امن اولین ترجیح ہے فوج مستقل حل نہیں ، سیاسی اور جمہوری حکومت ہی ملک میں استحکام لاسکتی ہے کراچی میں بلاتفریق اقدامات کیئے ہیں رینجرز کو اختیارات دینے سے بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار افغانستان کا حامی ہے ، خطے میں قیام امن کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے لئے بابر غوری کی خدمات قابل قدر ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے خصوصا سندھ میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے قوم آگے بڑھے ، اس وقت ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن کے پی ٹی نسرین حق نے کے پی ٹی کے افسران اور ملازمین کی طرف سے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
.....
/169