ابنا: جرمن نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مصر ميں صہیوني ریاست کے کونسلر ، مشير ، سيکوريٹي افسر جيسے کارکن ، جو اسي ہفتے دوشنے کو قاہرہ گئے تھے ، جمعرات کو مصر چھوڑ کر مقبوضہ فلسطين کے لئے روانہ ہو گئے -
کہا جاتا ہے کہ مصر ميں صہیوني سفارت خانے کے يہ کارکنان ، کچھ ادھورے کام پورے کرنے کے لئے مصر گئے تھے -
ياد رہے کہ مصري عوام نے شمالي سينا صوبے ميں صہیوني فوجيوں کے ہاتھوں ، پانچ مصري فوجيوں کي ہلاکت کے بعد قاہرہ ميں صہیوني سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے ، صہیوني سفير کو مصر سے نکالے جانے ، مصر کے سفير کو اسرائيل سے واپس بلانے اور کيمپ ڈيويڈ معاہدے کو کالعدم قرار دئے جانے کا مطالبہ کيا تھا -.............
/169