ابنا: ملائیشیاء کی تحریک عالمی عدل و انصاف نے ایک رپورٹ میں امریکہ اور آل سعود کی حمایت سے بحرین میں آل خلیفہ کے مظالم کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ لکھا ہے کہ بحرین کے مظلوم عوام آل خلیفہ ، آل سعود اور امریکہ کے منحوس اتحاد کی بھینٹ چڑھے ہیں۔اس رپورٹ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ آل خلیفہ کی جانب سے ملت بحرین کے انقلاب کو کچلنے کی تمام تر کوششوں کےباوجود بحرینی عوام انقلاب پر زور دے رہے ہیں اور وہ آل خلیفہ کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہیں ، کہا گيا ہے کہ بحرینی عوام بدستور آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرشپ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ دریں اثناء آل خلیفہ کی حکومت نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مزید فوجی بحرین روانہ کرے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ایک سیاسی رہنما کریم محروس نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے سعودی عرب سے مزید فوجی بھیجنے کے مطالبے کے بعد پیر کے دن سعودی عرب سے فوجیوں کا مزید ایک دستہ بحرین میں پہنچ کر اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں تعینات ہوگیاہے۔ کریم محروس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت گزشتہ سات ماہ کے دوران اس ملک کے سیاسی بحران کو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے کیونکہ یہ حکومت حالات پر قابو پانے کے لۓ تشدد اور عسکری طریقے استعمال کررہی ہے۔ ..............
/169