ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نیویارک میں امریکہ کی جنگ مخالف جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ جو نظریہ ، مکتب اور دعوی انسان کے مقام کو نظر انداز کرتا یا گھٹاتا ہے بلاشبہ وہ ایک بہت بڑا فریب اور جھوٹ ہے۔ صدر مملکت نے انسان کی قدر و منزلت کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوۓ کہا کہ آج دنیا بھر کے لوگ حقیقت کو زندہ رکھنے کے لۓ استقامت وپائداری کامظاہرہ کررہے ہیں اور ان کے درمیان کوئي جنگ اور دشمنی نہیں ہے۔ جنگ اور لڑائي وہ افراد شروع کرواتے ہیں جو اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں اور اپنے لۓ زیادہ مراعات کے قائل ہوتے ہیں۔ صدر مملکت نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ دنیا کی قومیں تیس برس قبل امریکی حکومت کو ناقابل شکست حکومت جانتی تھیں لیکن آج یہ حکومت اپنےمسائل حل کرنے پر بھی قادر نہیں ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ صیہونی بھی کہ جو ایک دن نیل سے فرات تک کی بات کیا کرتے تھے آج مقبوضہ سرزمینوں میں آہنی دیوار تعمیر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ واضح رہےکہ اس ملاقات میں جنگ مخالف گروہوں نے دنیا میں امن و سلامتی کی برقراری کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بارے میں ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے تبادلۂ خیالات کیا۔.............. /169
20 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266974
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ تسلط پسند طاقتیں بموں اور اسلحوں کےذریعے غیر مہذب سرمایہ داروں کے مفادات کے لۓ آزادی اور جمہوریت چاہتی ہیں۔