20 ستمبر 2011 - 19:30

یمن کے عوام نے مظاہرین پر حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے تشدد کے خلاف جلوس نکالے ہیں۔

ابنا: الصحوہ نیٹ ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ یمن کے عوام نے گزشتہ رات اور آج یمن کے تعز ، اب ، عدن ، حضر موت ، الحدیدۃ ، ذمار ، شبوہ اور دوسرے شہروں میں جلوس نکال کر دارالحکومت صنعا میں مظاہرین کے قتل عام کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ یمن کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں میں صنعا کے سب سے بڑے اسکوائر میں مظاہرین پر حملہ کر کے چھہتر مظاہرین کو ہلاک کردیا تھا۔ یمن میں مظاہرین نے علی عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوۓ مظاہرین پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
........

/169