ابنا: ضلع سانگھڑ میں بارش اور سیلابی ریلوں کی تباہی کے مناظر ہر جگہ نظر آتے ہیں۔شہروں میں موجود کئی فٹ پانی اور اس سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بدین میں اب بھی سیم نالوں سے نکلنے والا پانی تباہی پھیلا رہاہے۔ڈیہی اور مینا میں سیلابی ریلوں سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے۔تحصیل ٹنڈو باگو کے سیکڑوں دیہات کا کئی روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔خوراک نہ ملنے اور گندے پانی کے باعث متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں خاص طور پر خواتین اور بچے بڑی تعداد میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوہے ہیں۔ ضلع بے نظیر آباد کے علاقوں سکرنڈ،دوڑ،قاضی احمد اور دولت پور میں اب بھی دو سے تین فٹ پانی جمع ہے۔ خیر پور کی تحصیلوں نارا ،فیض گنج ،ٹھرری میر واہ اور رسول آباد میں سیلابی ریلوں سے بے گھر ہونے والے افراد اب بھی در در کی ٹھوکریں کھاتے اور محفوظ مقامات ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ان علاقوں میں پیٹ کی بیماریوں نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔
........
/169