ابنا: آذربائیجان کی آزاد سسٹم کمپنی رواں سال کے آخر تک60 ڈرون طیارے مسلح افواج کے حوالے کردیں گی۔ فوجی ذرائع نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے تیار کرنے والی مقامی کمپنی نے اب حملہ آور ڈرون طیاروں کی تیاری کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ آذربائیجان کی دفاعی صنعت کی وزارت اور اسرائیلی ائیروناٹیکس یو اے وی مینوفیکچرر نے مارچ2010ء میں باکو میں اسرائیلی ساختہ حملہ آور ڈرون طیارے کا مشترکہ منصوبہ ترتیب دیا تھا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کارابا خ کے متنازع علاقے پر عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آرہا ہے۔ .............
/169