20 ستمبر 2011 - 19:30

واشنگٹن… امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام لگایا ہے کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔

ابنا: انہوں نے یہ الزام واشنگٹن میں کارنیگی انڈاوٴمنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کے دوران لگایا۔ ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے ساتھ رابطے ختم کرے ، خاص طور پر آئی ایس آئی کو رابطے اور پراکسی وار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈمرل مولن نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی طویل عرصے سے پراکسی وارز کی حمایت کررہی ہے۔ یہ پاکستان میں ایک حکمت عملی ہے اور پاکستان کو اس اسٹریٹجک طرز عمل کو مستقبل میں تبدیل کرنا ہوگا۔

..............

/169