ابنا: صدر محمود احمدي نژاد نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس ميں شرکت کے لئے اپنے دورہ نيويارک ميں بوليويا کے اپنے ہم منصب ايوو موراليس سے ملاقات ميں سامراجي طاقتوں کے خلاف خود مختار ممالک کے اتحاد و يکجہتي پر زور ديتے ہوئے کہا کہ لاطيني امريکہ ميں جو تبديلياں رونما ہو رہي ہيں اور جو اقدامات کئے جا رہے ہيں وہ دنيا کے حريت پسند و خودمختار ممالک و اقوام کے مفادات ميں ہيں -اس ملاقات ميں بوليويا کے صدر نے بھي دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوستانہ اور قريبي قرار ديتے ہوئے کہا کہ بوليويا ، اسلامي جمہوريہ ايران کے اصولي موقف کي حمايت کرتا ہے اور دوسروں کي مداخلتيں ، دونوں ملکوں کے تعلقات ميں رکاوٹ پيدا نہيں کر سکتيں - انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امريکي پاليسي ،خود مختار قوموں کے درميان اختلافات پيدا کرنا اور انہيں ايک دوسرے سے دور کرنا ہے ، کہا کہ امريکي حکام کي زندگي ، ديگر ممالک کے امور ميں مداخلتوں ميں گزرتي ہے کيونکہ وہ سامراجي سرشت کے ساتھ اپنے مفادات کي تکميل کے لئے کوشاں رہتےہيں ليکن اقوام عالم ايسا ہونے نہيں ديں گي -.............
/169