ابنا: مصطفي عبد الجليل نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اس دوران پچاس ہزار افراد زخمي ہوئے ہيں کہا کہ يہ بہت سخت جنگ تھي کيونکہ قذافي نے ليبيا کے عوام کے خلاف بے پناہ اسلحے استعمال کئے ہيں
عبد الجليل نے اقوام متحدہ اور عالمي برادري کا گزشتہ چند مہينوں کے دوران ليبيا کے انقلابيوں کي مدد پر شکريہ ادا کيا اور وعدہ کيا کہ قذافي حکومت سے تعلق رکھنے والے عناصر پر منصفانہ طريقے سے مقدمہ چلايا جائے گا - انہوں نے کہا کہ قذافي حکومت کے بہت سے حکام کو گرفتار کيا جا چکا ہے جن ميں کچھ کو رہا کر ديا جائے گا جبکہ ايک بڑي تعداد کے خلاف مقدمہ چلايا جائے گا.
........
/169