19 ستمبر 2011 - 19:30

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ایس تھری ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم بنا لیا ہے اور اس کا نام باور تین سوتہتر رکھا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹموں کے بنانے پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق ایران کے ماہرین نے ایس تھری ہنڈرڈ سسٹم کی ڈیزائننگ اور تیاری کے مراحل کامیابی سے طے کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین ابھی اس پروجیکٹ کا اس لحاظ سے جائزہ لے رہے ہیں کہ اس سے ملک کی کونسی ضرورتیں پوری ہوسکتی ہیں اور اسی لحاظ سے اسکی مکمل ڈیزائننگ کے مراحل طے کئے جارہے ہیں اور یہ کام وزارت دفاع کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دیا جا رہا ہے۔

بريگیڈیر اسماعیلی نے کہا کہ روس نے ایران کو یہ میزائل سسٹم دینے میں وعدہ خلافی کی ہے اور ایران نے دو ہزار سات تک ایس تھری ہنڈریڈ کے معاہدے کو مکمل کر دیا تھا اور اسکے بعد روس نے یہ میزائل سسٹم ایران کو دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغربی حکومتوں کی شیطنت کی بنا پر روس کی جانب سے اس معاہدے پر عمل نہیں ہوا۔........

/169