ابنا: دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکےلئےجامع کنونشن کی تدوین، ایٹمی ترک اسلحہ، خودمختارفلسطینی مملکت کوتسلیم کئےجانے اوروبائی بیماریوں سےنمٹنے نیزغربت کےخلاف جدوجہد وہ جملہ موضوعات ہيں جن پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں غور وخوض کیاجائےگا۔ ہرسال کی مانند اس سال بھی اقوام متحدہ کےڈھانچےمیں اصلاحات کامسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےچھیاسٹھویں اجلاس کےایجنڈےمیں شامل ہے۔ان اصلاحات میں سب سےاہم سلامتی کونسل میں ویٹو کاحق ختم کرنایااس کےحامل ملکوں کی تعداد میں اضافہ کرناہے۔چونکہ ویٹوکاحق رکھنےوالےپانچ ممالک کسی بھی طرح اپنےاس غیرمنصفانہ حق سےدست بردارہونےکےلئےتیارنہيں ہیں اسلئے سلامتی کونسل میں ویٹو کاحق رکھنےوالےممالک کی تعداد میں اضافہ ایجنڈےمیں شامل کیاگیاہے۔سلامتی کونسل میں نئےمستقل اراکین کےاضافےکےلئے مستقل رکنیت کےحامل پانچ ممالک امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اورچین اپنےمفادات کےپیش نظرکسی خاص ملک کی حمایت کریں گےجس کےدوسرےرکن ممالک مخالف ہيں۔ اسی وجہ سے گذشتہ دس برسوں سےاقوام متحدہ میں اصلاحات کےلئے مذاکرات کاکوئی نتیجہ نہيں نکلاہے اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےچھیاسٹھویں اجلاس میں بھی منشورمیں اصلاحات کےلئےکوئي قدم اٹھائےجانےکی توقع نہيں ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل سکریٹری کےسالانہ اجلاس کےایجنڈے کےبعض موضوعات کےلئےخصوصی اجلاس ہوگااوران میں ایک دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکاموضوع ہےجوچھیاسٹھویں اجلاس کےانعقاد سےایک دن پہلےہی منعقدہوچکا۔ اقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری بان کی مون نےاپنےبیانات میں کہاکہ آج جومیں دیکھ رہاہوں وہ یہ ہےکہ ہم سب دہشتگردی کےخلاف جدوجہد میں ہم فکرہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکےبارےمیں اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی چھیاسٹھویں اجلاس کےموقع پرسب سےاعلی رتبہ اجلاس شمارہوتاہے۔ اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی نےاس اجلاس کی افتتاحی تقریرمیں کہاکہ دنیاکےممالک اس نتیجےپرپہنچ گئےہيں کہ دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکی سمت تنہاقدم نہيں اٹھایاجاسکتا۔موجودہ حالات میں دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکےلئےکوئی کنونشن بھی ترتیب دیاجائےگاتوبھی جلدہی اس کابھی وہی انجام ہوگاجوان کنونشنوں کاہواہےجوامریکہ جیسی منہ زورحکومتوں کاآلہ کاربن گئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےایجنڈے کےموضوعات بالخصوص خودمختارفلسطینی مملکت کی تشکیل کاموضوع جنرل اسمبلی کاایک ہنگامہ خيزاجلاس ہوگا۔صہیونی ریاست اوراس کےامریکی حامیوں نےفلسطینیوں کواس موضوع کوسلامتی کونسل میں اٹھانےسےروکنےکےلئےبہت کوشش کی لیکن اقوام متحدہ کےرکن اکثرممالک کی حمایت نےان کی ان کوششوں کوناکام بنادیا۔...............
/169