18 ستمبر 2011 - 19:30

روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ نفیق اللہ آشیروف نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم سے مسلمانوں کی نفرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست مسلم اقوام کی بیداری سے خوف زدہ ہے۔

ابنا: ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق نفیق اللہ آشیروف نے کہا کہ اسلامی ممالک میں بیداری کی لہر پیدا ہونے اور اس میں وسعت آنے سے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر دنیا کے مسلمانوں کے احتجاج کو ختم کرنے کے امریکہ ، مغرب اور صہیونی ریاست کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گيا۔انہوں نے اسلامی بیداری کانفرنس کے انعقاد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے جدت عمل کو سراہا اور موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد کو مستحکم اور دشمنان اسلام کو مایوس کرنےوالی اس طرح کی کانفرنسیں آئندہ بھی منعقد ہوتی رہیں گي۔روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ نفیق اللہ آشیروف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان ، خاص طور سے ، اپنی اقوام کے مطالبات پر توجہ نہ دینے والے سربراہان مملکت عرب ممالک میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد ہوش کے ناخن لیں گے اور مغربی اور امریکی مفادات پر توجہ دینے کے بجائے اپنے اور اپنی اقوام کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کو ختم کرنے کی کوششیں کریں گے۔............ /169