ابنا: رینجرز ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے گذری پی اینڈ ٹی کالونی میں آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران رینجرز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں بھی رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران اٹھ سے زائد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن کے موقعے پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
.............
/169