ابنا: عيني شاہدين نے بتايا ہے کہ گزشتہ روز اور شب بحرين کے فوجيوں نے سعودي عرب کے فوجيوں کي مدد اور حمايت سے مظاہرين پر حملہ کيا جس کے سبب سيکڑوں لوگ آنسو گيس کے گولوں کے دھماکوں کے سبب گھٹن کا شکار ہو گئے-
ارنا کي رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ کے جنوب ميں واقع سترہ نامي جزيرے ميں بحريني سيکورٹي فورسز کے ہاتھوں شہيد ہونے والے نوجوان سيد جواد کے جنازے کے جلوس ميں جمعے کے روز دسيوں ہزار لوگوں نے شرکت کي اور ملک کے پرچم ميں لپٹے ہوئے ان کے جنازے کو ہاتھوں پر اٹھا کر وزير اعظم شيخ خليفہ بن سلمان آل خليفہ کي برطرفي کا مطالبہ کيا-
جنازے کے جلوس کے شرکا نے بحرين کے فرمانروا شيخ حمد بن عيسي آل خليفہ کو اس نوجوان کے قتل کا ذمہ دار بتايا اور کہا کہ ان کا مطالبہ ايک منتخبہ حکومت اور مکمل اختيارات والي پارليمنٹ کي تشکيل نيز ہر قسم کے امتيازي سلوک کا خاتمہ ہے-
مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف ايسے عالم ميں مظاہرہ کيا ہے کہ جب اس ملک کے ڈاکٹروں، ٹيچروں اور سياسي و مذہبي شخصيات کي بڑي تعداد کو کئي مہينوں سے گرفتار کرکے جيل ميں ڈال ديا گيا ہے اور انہوں نے بھوک ہڑتال کرکے حکومت کي جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کي مذمت کي ہے- ان حلقوں نے آل خليفہ حکومت کي اس کارروائي کو بحرين کے انقلاب کو ناکام بنانے اور راستے سے ہٹانے کي کوشش سے تعبيرکيا ہے-
آل خليفہ حکومت کا دعوي ہے کہ ڈاکٹروں نے زخميوں کا علاج کرکے انقلابيوں کي مدد کي ہے اور اس الزام کے تحت اس نے ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے ان پر دکھاوٹي مقدمہ چلايا ہے اور جيل ميں ڈال ديا ہے- دوسري جانب بحرين ميں اساتذہ نے بھي حکومت کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہروں ميں اہم کردار ادا کيا ہے اور اس ملک کے تعليمي شعبے کے حکام نے حکومت کے خلاف اقدام کا الزام لگا کر بہت سے اساتذہ کو نوکري سے نکال ديا ہے جبکہ بعض ديگر کي خدمات کو معلق کر ديا گيا ہے-
پريس ٹي وي نے انقلابيوں کے خلاف بحرين کي آل خليفہ حکومت کے اقدامات کے بارے ميں اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ بحرين کے ظالم حکام نے، جو عوام کي سرکوبي ميں ناکام رہے ہيں، بعض ديگر ملکوں سے کرائے کے افراد کے ذريعے اورسعودي عرب و اردن سے فوجي منگا کر اپني آمرانہ حکومت کو بچانے کي کوشش کي ہے- بعض علاقائي ذرائع ابلاغ نے جو بحرين کے حالات پر قريب سے نظر رکھے ہوئے ہيں، بحريني عوام کے خلاف سعودي عرب کے جرائم کا پردہ چاک کيا ہے- ان ذرائع ابلاغ نے بتايا ہے کہ سعودي عرب کے فوجي رات کے وقت بحريني عوام کےگھروں پرحملے کرتے ہيں، انہيں خوفزدہ کرتے ہيں، خواتين کو اغوا کرتے ہيں اور بعض مواقع پر فائرنگ بھي کرتے ہيں -..............
/169