15 ستمبر 2011 - 19:30

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈینگی بخارکے مریضوں کیلئے خون سے سرخ خلیے الگ کرنے والی مشینوں کی خریداری کیلئے چارکروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

ابنا: وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق منظورہونےوالے چارکروڑ سے ڈینگی بخارکے ٹیسٹ کیلئے کٹس بھی خریدی جائیں گی جواسلام آباد میں استعمال کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم سیکریٹریٹ کے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسروںن نے تین دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ گریڈ 17 سے 19 کے افسران نے دو دن اور گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔ پاک فضائیہ کے ملازمین نے بھی دو دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

............

/169