ابنا: اطلاعات کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج تہران میں عراق کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ عمار حکیم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مستقل صلاح و مشورے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعمیری تعاون میں فروغ علاقے کے حالات کے استحکام میں اہم کردار کا حامل ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے علاقے کی مخصوص صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کے کردار کو اہم اور علاقائي مسائل کے حل میں اس کو اچھی صلاحیت کا حامل ملک قرار دیا اور کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات میں فروغ دونوں قوموں کی خواہش ہے۔عمار حکیم نے اس ملاقات میں عراق اور علاقے کی تازہ صورت حال سے متلعق رپورٹ پیش کی اور علاقے اور عراق کی خاص صورت حال کے پیش نظر تمام میدانوں میں ایران اور عراق کے درمیان تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے علاقائی مسائل کے سلسلے میں ایران اور عراق کے اتفاق نظر کو اہم قراردیا۔عمار حکیم عالمی اہل بیت اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران آئے ہوئے ہیں۔.............
/169