13 ستمبر 2011 - 19:30

ایک عرب سائٹ نےامریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ قطر کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ملت مسلمہ کے دشمن ممالک کے جاسوس اداروں کا اڈہ بن گیا ہے۔

ابنا: نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ عرب سائٹ کے مطابق قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے کے لئے امریکہ نے قطر کو سبز چراغ دکھا دیا ہے۔ قطر شام کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے قطر نے دارفور میں بھی حکومت مخالفین کی حمایت کی۔ قطر صومالیہ میں بھی حکومت مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔ قطر عراق میں بھی ایک دہشت گرد گروپ کی حمایت کررہا ہے۔ قطر شیعہ اور سنیوں میں اختلاف ڈالنے کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے۔
............

/169