ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق رنگین دادفر سپنتا نے کا ہے کہ کابل اور واشنگٹن کے حکام کے درمیان ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے دوران فریقین کے درمیان پاۓ جانے والے بعض اختلافات حل ہو چکے ہیں۔ رنگین داد فر سپنتا نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کہا کہ افغانستان اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گا کہ اس کی سرزمین کسی ہمسایہ ملک یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کی جاۓ ۔ افغانستان اس سیکورٹی معاہدے کو پارلیمنٹ اور لوئي جرگے میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق ، کہ ابھی تک ایک مسودہ کی صورت میں ہے ، امریکہ کو افغانستان میں سنہ دو ہزار چودہ کے بعد بھی اپنے دائمی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہوجاۓ گی۔ اگر افغانستان میں دائمی فوجی اڈے بنانے پر دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق ہوگيا تو امریکی فوجی سنہ دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔
............
/169
9 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264740
افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد فرسپنتا نے کابل واشنگٹن کے درمیان طویل المیعاد سیکورٹی معاہدے پر دستخط کی خبر دی ہے۔