ابنا: چین کے سر کا ر ی میڈ یا کے مطا بق ملک میں ہر دو منٹ میں ایک فر د خودکشی کی کو شش کرتاہے اور ہر سال دو لاکھ ستا سی ہزار(287,000) افراد اپنی جان خو د لے لیتے ہیں ۔ چین کے ایک اخبار(Beijing Youth Daily) میں شا ئع کی گئی اس رپورٹ کے مطا بق بڑ ھتی ہو ئی خودکشیو ں کے باعث چین کا شمار بھی خودکشی کی بلند ترین شرح رکھنے والے ممالک میں ہو نے لگا ہے جو ایک ہزار افراد میں بائیس اعشا رہ دو (22.2) فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ رپو رٹ کے مطا بق پندر ہ سے چونتیس سا ل تک کے افراد کی مو ت کی سب سے بڑ ی وجہ خو دکشی بن چکی ہے جس کی اہم ترین وجو ہا ت میں بہترین تعلیمی کار کر دگی پیش کر نے اورنو کری حا صل کر نے کا دبا ؤ شا مل ہیں۔ .............
/169