7 ستمبر 2011 - 19:30

حضرت آیت‌ الله صافی گلپایگانی نے اظہار کیا ہے کہ اس زمانہ میں تعلیم و تربیت ، تجارت و معاشرے کو قرآن و عترت کے ھدایت کے مطابق ہونا چاہیئے ۔

ابنا: حضرت آیت‌الله لطف ‌الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید نے مشہد میں قرآن و عترت چھٹے نمائشگاہ کے اجرائی ممبروں کے وفد سے ملاقات میں تاکید کی کہ کسی بھی قوم و مذھب کے پاس قرآن جیسی عظیم ثروت نہی ہے خدا کی اس کتاب سے متمسک ہو کر شیعہ معرفت کی دنیا میں کسی بھی چیز کی کمی نہی رکھتا وضاحت کی : اس زمانہ میں تعلیم و تربیت ، تجارت و معاشرے کو قرآن و عترت کے ھدایت کے مطابق ہونا چاہیئے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن نے ھم لوگوں کے لئے با برکت راستہ پیش کیا ہے بیان کیا : یہ نیک راستہ کبھی بھی ختم نہی ہو سکتا ، قرآن کریم میں انسان کو بیدار کرنے کے لئے جو قول ذکر ہوا ہے یہ سب انسان کے ھدایت کے لئے ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ ثقافت و جوانوں کے راستہ قرآن و اھل بیت علیہ السلام کی تعلمات کے مطابق ہو انبیاء کی نبوت بھی اس خدا کی کتاب کے ذریعہ ثابت ہوئی ہے وضاحت کی : قرآن کریم خدا کی طرف سے نبوت اور تمام انبیاء (ع) کے مکتب کی سب سے بڑی دلیل ہے ۔

حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے قرآن و عترت نمائیشگاہ کو مسلمانوں کی بیداری کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : اس طرح کے پروگرام سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشرے کو قرآن کی طرف بیشتر رغبت دلاتا ہے ۔

انہوں نے اظہار کیا : حضرت ثامن‌الحجج، علی ‌بن موسی ‌الرضا (ع) کا نورانی روضہ ہی تنہا اسلام کے تبلیغ کا ایک بڑا مرکز ہے کیونکہ مشہد ایک وسیع اور بین الاقوامی پہلوؤں کا مالک ہے اور یہ پورے دنیا میں قرآنی علوم و رضویہ علوم کے شایع ہونے کا مرکز ہو سکتا ہے ۔...........

/169